وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ

لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں گورنمنٹ آف پنجاب رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کےلئے رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ کر …

لاہور۔11 نومبر(اے پی پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں گورنمنٹ آف پنجاب رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ کے توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کےلئے رجب طیب اردوان ہسپتال میں 250بستروں کا اضافہ کر رہی ہے اوراس توسیعی منصوبے سے جنوبی پنجاب میں بسنے والی آبادی کو بے پناہ فائدہ پہنچے گااور منصوبہ مکمل ہونے سے عوام کو علاج معالجے کی نئی سہولتیں میسر آئیں گی-وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ توسیعی منصوبے کےلئے ڈاکٹرز ،نرسیں اور دیگر ضروری عملے کی بھرتی کاکام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورترقیاتی کاموں کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے توسیعی منصوبہ جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ دکھی انسانیت کو بہترین علاج معالجہ میسر ہوسکے-

Leave a Reply