کراچی پولیس کی کارروائی،5غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی،5غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار

کراچی۔ 23 جون (اے پی پی):کراچی پولیس نے گڈاپ سٹی کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر مقیم 5افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔منگل کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار افغان باشندوں میں15سالہ عبداللہ ولد منیر احمد،20سالہ شبیر احمدولد علی محمد،15سالہ منصور احمدولد در محمد ،26سالہ پرویز احمدولد در محمداور19سالہ عزیز احمدولد در محمد شامل ہیں۔

گرفتار غیر قانونی تارکینِ وطن کو ضابطے کی کارروائی، جامع پروفائلنگ اور ملک واپسی کے اگلے مراحل کیلئے باقاعدہ طور پرافغان ہولڈنگ سینٹر(کیمپ)منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان گڈاپ ٹائون اور ملیر میں رہائش پذیر تھے۔