ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، نور خان ایئربیس پر اسحاق ڈار نے استقبال کیا
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پاکستان پہنچ گئے۔ منگل کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق عباس عراقچی کی نور خان ایئربیس پر آمد کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کے موقع پر ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا حصہ ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخ، مشترکہ عقیدے اور ثقافتی رشتوں کی بنیاد پر مضبوط برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قیادت اور عوام وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد کو اسلام آباد آمد پر دلی خوش آمدید کہتے ہیں








