سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 23 جون (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کے خلاف جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ مصری بانڈہ ہدایت شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم حامد ساکن میاں عیسیٰ کو حراست میں لیا۔
منگل کو ترجمان نوشہرہ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ نوشہرہ پولیس سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔








