پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1327ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق، 1515زخمی

پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1327ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق، 1515زخمی

لاہور۔23جون (اے پی پی):پنجاب بھرمیں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1327ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 1515زخمی ہوئے۔ ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1327ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 678افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

اعدادو شمار کے مطابق272ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت314متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 80متاثرین کے ساتھ دوسر ے جبکہ ملتان 76متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔