ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بدھ کو وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ ایران کے صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایران کے صدر کے ساتھ تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہائوس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا اور دعا کی۔