ڈیرہ اسماعیل خان ، ساتویں محرم الحرام کے سلسلے میں علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس سخت سیکورٹی میں پرامن اختتام پذیر ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں ساتویں محرم کا مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پرامن طور پر اختتام پذیر

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 23 جون (اے پی پی):ڈیرہ شہر میں ساتویں محرم الحرام کے سلسلے میں علم و ذوالجناح کا مرکزی جلوس سخت سیکورٹی میں پرامن اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ساتویں محرم الحرام کے سلسلے میں علم و ذوالجناح کامرکزی جلوس جامع مسجد لاٹو فقیر سے برآمد ہوا، جوکہ مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تھلہ حیدر شاہ شیرازی پہنچا اور پھر وہاں سے واپس جامع مسجد لاٹو فقیر میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، اس موقع عزاء دار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں میں دودھ ، شربت سمیت دیگر لنگر و نیاز کا بھی اہتمام کیا گیاتھا، جبکہ جلوس کے راستوں پر ڈی پی او ڈیرہ ضیاء الدین احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل ملک عابد اقبال کی قیادت میں ایس ایچ او سٹی صنان خان نیازی کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی