گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
گورنر خیبرپختونخوا کالوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے دیر لوئر میں محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخوا اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں چھ انتہائی مطلوب فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو ٹھکانے لگانے پر اعلی حکام اور اہلکاروں کے کردار کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس نےبھارت کی پشت پناہی کے حامل انسانیت دشمنوں کو ٹھکانے لگا کر نہ صرف پیشہ وارانہ مہارت کا لوہا منوایا بلکہ صوبہ میں بدامنی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام سی ٹی ڈی اور پولیس پر فخر کرتی ہے۔








