پاکستان کو پیرس میں واقع یونیسکو ہیڈکوارٹرز میں 2003 کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے کنونشن کے ریاستی فریقین کی جنرل اسمبلی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کو غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے کنونشن کے ریاستی فریقین کی جنرل اسمبلی کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا

مزید خبریں
پیرس۔24جون (اے پی پی):پاکستان کو پیرس میں واقع یونیسکو ہیڈکوارٹرز میں 2003 کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے کنونشن کے ریاستی فریقین کی جنرل اسمبلی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اپنے عزم پر کاربند ہے اور اپنے بھرپور اور متنوع ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے ثقافتی اظہارات کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی اندراجات اور حفاظتی اقدامات میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان اس سلسلے میں آئندہ بھی رکن ممالک کے ساتھ مل کر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھے گا تاکہ زندہ ثقافتی ورثے کا تحفظ اور اسے آنے والی نسلوں تک منتقل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔








