ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچر چمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گئی

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چمپیئن شپ ،لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں اختتام پذیر ہو گئی۔لاہور جم خانہ کے سلمان جہانگیر نے چمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔تین روزہ چمپیئن شپ 10تا12نومبر تک جاری رہی جو اپنے آغاز سال 2011سے قومی سطح …

اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) ساتویں چیف آف دی نیول اسٹاف امیچرگالف چمپیئن شپ ،لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں اختتام پذیر ہو گئی۔لاہور جم خانہ کے سلمان جہانگیر نے چمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔چمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی تھے۔تین روزہ چمپیئن شپ 10تا12نومبر تک جاری رہی جو اپنے آغاز سال 2011سے قومی سطح پر منعقد ہونے والے گالف کے مقابلوں کا اہم حصہ ہے۔ تقریباً300سے زائدگالفرز نے چمپیئن شپ کی امیچرز، سینئرز، لیڈیز ، جونیئرز کیٹیگری میں حصہ لیا۔علاوہ ازیں انویٹیشنل میچ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Leave a Reply