چینی قانون کی خلاف ورزی پر2 جاپانی شہری گرفتار
چینی قانون کی خلاف ورزی پر2 جاپانی شہری گرفتار

مزید خبریں
بیجنگ۔24جون (اے پی پی):چینی قانون کی خلاف ورزی پر2 جاپانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی جی ٹی این کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے منگل کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چینی قانون کی خلاف ورزی پر2جاپانی شہریوں کو متعلقہ چینی محکمے نے حراست میں لیا ہے۔
چین نے جاپان کو متعلقہ کیسز کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان کو چین میں اپنے شہریوں اور کاروباری اداروں کو چینی قوانین اور ضوابط کی پابندی کرنے کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے اور یاد دہانی بھی کروانی چاہیے۔








