اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں 5 مجرمان کو عمر قید، 50 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا
اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں 5 مجرمان کو عمر قید، 50 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا

مزید خبریں
راولپنڈی۔24جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کی موثر تفتیش اور مقدمے کی پیروی کے نتیجے میں معزز عدالت نے اغوابرائے تاوان کے مقدمے میں 5 مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنا دیں۔پولیس ترجمان کے مطابق مجرمان نے مئی 2024 میں تھانہ آر اے بازار کے علاقے سے ایک شہری کو تاوان کی غرض سے اغواکیا تھا۔
مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے مجرم سعید، شہزاد، سرفراز، فاروق اور عبیداللہ کو اغوابرائے تاوان کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔عدالت نے ہر مجرم کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا جبکہ تمام مجرمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کی سزا بھی سنائی گئی۔
اس طرح پانچوں مجرمان کو مجموعی طور پر عمر قید، 50 لاکھ روپے ہرجانے اور جائیدادوں کی ضبطی کی سزا دی گئی۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹھوس شواہد اور مقدمے کی موثر پیروی کے باعث عدالت نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں سنائیں۔
سنگین مقدمے میں مجرمان کو سزا دلوانے پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، تفتیشی افسران اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔








