ایس پی ٹریفک وارڈن سوات کا پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ سیکٹر کبل کا دورہ

ایس پی ٹریفک وارڈن سوات کا پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ سیکٹر کبل کا دورہ

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):ایس پی ٹریفک وارڈن سوات پرویز خان نے سیکٹر کبل کانجو ٹاؤن شپ میں قائم پولیس ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان سوات ٹریفک پولیس کے مطابق ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کو ہدایت کی کہ دورانِ ڈرائیونگ تمام حفاظتی اصولوں کی پابندی کریں اور ون ویلنگ، تیز رفتاری، اوورلوڈنگ اور دیگر خطرناک حرکات سے مکمل اجتناب کریں۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول ایک ذمہ داری ہے اور ہر ڈرائیور کا فرض ہے کہ وہ اپنی اور دیگر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرے۔بعد ازاں ایس پی ٹریفک وارڈن نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار، امیدواروں کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور ٹیسٹ گراؤنڈ میں جاری عملی و نظری امتحانات کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے عمل میں مکمل شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔