بنوں میں نامعلوم افراد فائرنگ، دو افراد جاں بحق

بنوں میں نامعلوم افراد فائرنگ، دو افراد جاں بحق

پشاور۔ 24 جون (اے پی پی):بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔تھانہ میریان کی حدود میں ٹوچی پل کے قریب نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جلال ولد سکنہ شوئی خیل بکاخیل اور سراج سکنہ نورڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں نعشیں چیف سول ڈیفنس معصوم وزیر ایڈووکیٹ کی نگرانی میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔علاقے میں اس افسوسناک واقعہ کے بعد سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔