فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

راولپنڈی۔24جون (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لیبیا عرب مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تعاون اور عسکری سطح پر تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پیشہ وارانہ فوجی تربیت اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوست ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کے لئے پاک فوج کے عزم کو اجاگر کیا۔ معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و سلامتی کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔