وزارت داخلہ کی ممنوعہ اسلحہ کے تمام لائسنسوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کی تردید

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے ممنوعہ (خودکار) اسلحہ کے تمام لائسنسوں کی منسوخی/معطلی سے متعلق خبر جو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہوئی، کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ ایک بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ ملک میں خودکار ہتھیاروں کا معاملہ تاحال زیر غور ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے ممنوعہ (خودکار) اسلحہ کے تمام لائسنسوں کی منسوخی/معطلی سے متعلق خبر جو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہوئی، کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ ایک بیان کے مطابق وزارت داخلہ نے اس بات کی وضاحت کی کہ ملک میں خودکار ہتھیاروں کا معاملہ تاحال زیر غور ہے۔ میڈیا کو اس بارے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں مناسب طریقے سے آگاہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply