ایبٹ آباد،وادی کاغان میں تین روزہ فیسٹیول جلد منعقد ہوگا،مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ایبٹ آباد،وادی کاغان میں تین روزہ فیسٹیول جلد منعقد ہوگا،مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ایبٹ آباد۔ 25 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد۔ 25 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت،ثقافت،آثار قدیمہ و عجائب گھر ملک عدیل اقبال نے کہا ہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر تفریحی مواقع فراہم کرنے کے لیے وادی کاغان میں جلد تین روزہ کاغان فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا
،ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیسٹیول کے انعقاد سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے اور صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ،سہولیات کی بہتری اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،اس موقع پر سیکرٹری سیاحت سعادت حسن،ڈی جی خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی شاہد خان مہمند اور جہانگیر حسین سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے،تقریب کے دوران کاغان فیسٹیول کے انعقاد کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،
فیسٹیول میں ثقافتی پروگراموں،نمائشوں،سیاحت کے فروغ سے متعلق سرگرمیوں اور دیگر تفریحی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا،معاون خصوصی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت سیاحوں کو بہترین سہولیات اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔









