تہران ۔ 13 نومبر (اے پی پی) اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی علاقوں خاص طور سے کرمانشاہ میں کل رات آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے اور اب تک 328 افراد جاں بحق اور 3950 زخمی ہوئے ہیں زلزلے کی شدت کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔شدید زلزلے کے بعدآفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک …
ایران میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 328 ہو گئی،

مزید خبریں
تہران ۔ 13 نومبر (اے پی پی) اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی علاقوں خاص طور سے کرمانشاہ میں کل رات آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے اور اب تک 328 افراد جاں بحق اور 3950 زخمی ہوئے ہیں زلزلے کی شدت کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔شدید زلزلے کے بعدآفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 118 آفٹرشاکس ریکارڈ کئے گئے۔کرمانشاہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اطراف کے شہروں میں منتقل کیا گیا ہے۔ کرمانشاہ میں بجلی کی سپلائی معطل ہے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری۔ کرمانشاہ کے گورنر نے صوبے میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔








