چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس آزادکشمیرکی پریس کانفرنس سے کالعدم کمیٹی بے نقاب،عوام کی تائید

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس آزادکشمیرکی پریس کانفرنس سے کالعدم کمیٹی بے نقاب ہو گئی،عوام نے پھر پور تائید کی۔آزادکشمیرکے عوام نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس آزادکشمیرنے کالعدم کمیٹی کے جھوٹے بیانیے کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا۔شہریوں نے کہا کہ راولاکوٹ ہسپتال کے واقعے میں پہل کالعدم کمیٹی نے …

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس آزادکشمیرکی پریس کانفرنس سے کالعدم کمیٹی بے نقاب ہو گئی،عوام نے پھر پور تائید کی۔آزادکشمیرکے عوام نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس کی پریس کانفرنس کے حوالے سے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس آزادکشمیرنے کالعدم کمیٹی کے جھوٹے بیانیے کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا۔شہریوں نے کہا کہ راولاکوٹ ہسپتال کے واقعے میں پہل کالعدم کمیٹی نے کی جبکہ جوابی کارروائی کو بنیاد بنا کرگمراہ کن پراپیگنڈا کیا گیا،انتشار پسند عناصرنے نوجوانوں کوورغلا کران کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھمائے اورریاست کیخلاف اشتعال انگیزی کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحاقِ پاکستان کے خلاف کسی بھی مطالبے یا بیانیے کوریڈ لائن قراردینا بالکل درست مؤقف ہے، پاکستان سے وابستگی کشمیری عوام کے ایمان، نظریے اور اجتماعی شناخت کا حصہ ہے۔ شہریوں نے کہا کہ قانونی معاملات کو ڈنڈے سے حل نہیں کیا جاسکتا اس لئے لوگ شرپسند کمیٹی سے دوررہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصرکیخلاف کھل کربات کرنے پرچیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس آزاد کشمیرکے شکرگزار ہیں۔آزادکشمیر کے شہریوں کی طرف سے اعلیٰ حکام کی پریس کانفرنس کی تائید ثبوت ہے کہ ریاست اور عوام ایک پیج پر ہیں۔