صدر آزاد کشمیرکا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پرامن حل کےلئے اجتماعی طور پر کوششوں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں دہشت گردی پر عالمی جنگ اور امن کیلئے کوششوں کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل اور پرامن حل کےلئے اجتماعی طور پر کوششوں کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں دہشت گردی پر عالمی جنگ اور امن کیلئے کوششوں کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ مذاکرات ہمیشہ ناکام رہے اور یہ وقت ہے کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر جنوبی ایشیاءمیں امن ناممکن ہے۔

Leave a Reply