وزیراعظم کا عراق اور ایران میں تباہ کن زلزلہ سے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران اور عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے عراق اور ایران کے درمیان سرحدی علاقوں میں تباہ کن زلزلہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں ایران اور عراق کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے خیموں، کمبلوں اور دیگر ہنگامی اشیا سمیت امداد فوری طور پر ایران بھجوانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave a Reply