واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری
واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے رپورٹ جاری
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔واپڈا حکام کے مطابق سندھ میں تربیلاکے مقام پر جمعرات کو پانی کی آمد ایک لاکھ 25 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 37 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200 کیوسک،
خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد 27 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 65 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 23 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔
رپورٹ کے مطابق جمعرات کو جناح بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 87 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار 700 کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 81 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 66 ہزار 500 کیوسک،
گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 54 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 15 ہزار کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 100 کیوسک، کوٹری کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 600 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 20 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 900 کیوسک اور پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
مزئد برآں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1437.07 فٹ ہے اور تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ ہے۔
جمعرات کو قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.642 ملین ایکڑفٹ ہے۔ اسی طرح منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1166.05 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.391 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.40 فٹ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ ہےاور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.033 ملین ایکڑ فٹ ہے۔









