اسلام آباد، بہارہ کہو میں ٹریفک حادثہ میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی

اسلام آباد، بہارہ کہو میں ٹریفک حادثہ میں ایک بچے سمیت تین افراد زخمی

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں جمعرات کو کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک مرد ا، خاتون اور ایک بچہ زخمی ہو گئے، جنہیں شدید چوٹیں آئیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے وقت متاثرین موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بچے اور خاتون سمیت زخمیوں کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلقم ہوا ہے کہ کار ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول نہ رکھ سکا اور گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزم کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔