وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے (پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کردیا
وفاقی اردو یونیورسٹی نے ایم اے (پرائیویٹ) کے نتائج کا اعلان کردیا
کراچی۔ 25 جون (اے پی پی):وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبۂ امتحانات نے فروری 2026 میں منعقد ہونے والے ایم اے (پرائیویٹ) سال اول اور سال دوم کے مختلف مضامین کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے پولیٹیکل سائنس (سال اول)، ایم اے اردو (سال اول)، ایم اے جنرل ہسٹری (سال اول و دوم)، ایم اے عربی (سال اول)، اور ایم اے اسلامی تاریخ (سال دوم) میں کامیابی کی شرح 100 فیصد رہی۔
ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز (سال دوم) میں 92.31 فیصد، ایم اے اکنامکس (سال اول) میں 87.5 فیصد، ایم اے اردو (سال دوم) میں 85.71 فیصد، ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز (سال اول) میں 76.92 فیصد، ایم اے انگلش (سال دوم) میں 73.08 فیصد، ایم اے اسلامیات (سال دوم) میں 73.68 فیصد اور ایم اے اکنامکس (سال دوم) میں 65 فیصد کامیابی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح ایم اے اسلامیات (سال اول) میں 66.67 فیصد، ایم اے پولیٹیکل سائنس (سال دوم) میں 57.14 فیصد، ایم اے انگلش (سال اول) میں 53.57 فیصد اور ایم اے عربی (سال دوم) میں 50 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔









