بلوچستان میں صنعتی شعبےو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، زرین خان مگسی

بلوچستان میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری، ترقی کا نیا دور شروع ہوگا: زرین خان مگسی

کوئٹہ۔ 25 جون (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی اوروفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی کوششوں سے بلوچستان میں صنعتی شعبےو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سےصوبے میں ترقی کانیادورشروع ہوگا،ضلع لسبیلہ اور ضلع حب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جلد مزید ترقیاتی منصوبوں کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں لسبیلہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور عوامی وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، ترقیاتی کاموں، بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی امور سے متعلق پارلیمانی سیکرٹری کو آگاہ کیا۔نوابزادہ زرین خان مگسی نے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں، پینے کے صاف پانی، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ مزید ترقیاتی اسکیمیں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنا ان کی ذمہ داری ہے اور وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ ان نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفرازبگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں پر ترقی کیلئے کوشاں ہے اور کسی بھی علاقے کو ترقی کے عمل سے محروم نہیں رکھا جائے گا اور تمام علاقوں میں بلاامتیاز ترقیاتی کاموں کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں