کربلا کا واقعہ تاریخِ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو حق، استقامت اور ایثار کی لازوال مثال پیش کرتا ہے، سیدال خان

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کا واقعہ تاریخِ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو حق، استقامت اور ایثار کی لازوال مثال پیش کرتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی نے انسانیت کو یہ سبق دیا کہ اصولوں اور سچائی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دی …

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کا واقعہ تاریخِ اسلام کا وہ روشن باب ہے جو حق، استقامت اور ایثار کی لازوال مثال پیش کرتا ہے۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی عظیم قربانی نے انسانیت کو یہ سبق دیا کہ اصولوں اور سچائی کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عاشورہ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ایک ایسا پیغام ہے جو ہر دور کے انسان کو ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دیتا ہے۔ شہدائے کربلا کی قربانیاں امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ہمیں اپنے انفرادی و اجتماعی معاملات میں دیانت، انصاف اور اخلاقی اقدار کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو اتحاد، صبر، برداشت اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے قومی ہم آہنگی، امن اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔سیدال خان ناصر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی اور استحکام عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔

مزید خبریں