ہری پور میں نو محرم کا مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر
ہری پور،نو محرم کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد،قدیمی امام باڑہ پر اختتام پذیر ہو گیا

مزید خبریں
ہری پور۔ 25 جون (اے پی پی):ہری پور میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس علم و ذوالجناح امام بارگاہ سجادیہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سائیں سہیلی روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا قدیمی امام باڑہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا،جلوس کے دوران عزاداروں نے نوحہ خوانی،ماتم داری اور زنجیر زنی کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر حسنین رضا ترابی نے شہدائے کربلا کی قربانیوں اور اسلام کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی۔پولیس و انتظامیہ نے جلوس کے راستوں کو سیل کرکے بھاری نفری تعینات کی جبکہ شرکاء کو واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت دی گئی۔جلوس کی سکیورٹی کے لیے چھتوں پر سنائپرز تعینات کیے گئے اور کنٹرول روم و ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جاتی رہی۔








