پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کیلئے مزید 5 حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لئے مزید 5 حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے،سینئر سیاستدان ملک نواز خان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ جمعرات کو مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ایل اے 8 راج محل (کوٹلی) سے ملک محمد نواز خان،ایل اے 18 عباسپور سے چوہدری محمد یاسین گلشن،ایل اے …

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لئے مزید 5 حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے،سینئر سیاستدان ملک نواز خان کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

جمعرات کو مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق ایل اے 8 راج محل (کوٹلی) سے ملک محمد نواز خان،ایل اے 18 عباسپور سے چوہدری محمد یاسین گلشن،ایل اے 22 تھوراڑ سے عبدالخالق وصی،ایل اے 38 جموں 3 سے محمد احسن رضا اور این اے 41 ویلی 2 سے محمد عامر شاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔اس سے قبل مسلم لیگ ن نے 37 حلقوں سے پارٹی ٹکٹ جاری کیے تھے۔ایک حلقہ میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کا اتحاد ہے۔ایل اے ون ڈڈیال کیلئے ٹکٹ تاحال جاری نہیں کیا جا سکا۔

مزید خبریں