چین بجلی کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت 4 ارب کلوواٹ سے تجاوز کر گئی

چین کی بجلی پیداوار کی نصب شدہ صلاحیت 4.01 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی

بیجنگ ۔25جون (اے پی پی):چین کی قومی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ مئی 2026 تک، چین میں بجلی کی پیداوار کی نصب شدہ صلاحیت 4.01 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق نان فوسل فیول سے بجلی کی پیداوار کی نصب شدہ صلاحیت اس اضافے میں بنیادی کردار ادا کررہی ہے جب کہ توانائی کے ڈھانچے میں مستقل بہتری آئی ہے ۔ 2010 میں کوئلے سے بجلی کی پیداوار ، نصب شدہ صلاحیت کا حصہ 61 فیصد تھا جو مئی 2026 میں 32 فیصد رہ گیا ہے ۔نان فوسل فیول سے پیداوار کی نصب شدہ صلاحیت کا حصہ 2010 میں 25 فیصد تھا جو مئی 2026 میں 62 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔ قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت کا حصہ 2010 میں 24 فیصد تھا جو مئی 2026 میں 61 فیصد تک بڑھ گیا ہے ۔

مزید خبریں