اسلام آباد میں 9ویں محرم کا مرکزی ماتمی جلوس، ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود
اسلام آباد میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس،ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں پر موجود

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9ویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کے موقع پر جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے راستوں پر موجود رہے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جلوس کے مختلف راستوں پر انتظامات اور آئی جی پولیس کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہ کے اطراف سیکورٹی امور کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی سی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے کنٹرول سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز جلوس کے مختلف راستوں پر اختتام تک موجود رہیں گے، جلوس کے تمام روٹس پر مجسٹریٹس بھی ڈیوٹی پر ہمہ وقت موجود ہونگے۔







