تہران ۔ 13 نومبر (اے پی پی)اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی علاقوں خاص طور سے کرمانشاہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے 7.3 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں ، اب تک 407 ہلاکتوں اور 5953 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زلزلے کی شدت کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے …
ایران میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 407 ہو گئی

مزید خبریں
تہران ۔ 13 نومبر (اے پی پی)اسلامی جمہوریہ ایران کے مغربی علاقوں خاص طور سے کرمانشاہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے 7.3 شدت کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں ، اب تک 407 ہلاکتوں اور 5953 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زلزلے کی شدت کے پیش نظر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جبکہ 70 ہزار سے زائد افراد فوری امداد کے منتظر ہیں۔ شدید زلزلے کے بعدآفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے اوراب تک 118 آفٹرشاکس ریکارڈ کئے گئے۔








