ملک بھر میں پرامن انتظامات کے تحت عاشورہ کے موقع پر پوری قوم کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت
ملک بھر میں پرامن انتظامات کے تحت عاشورہ کے موقع پر پوری قوم کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام، غم اور روحانی عقیدت کے ساتھ منایا گیا، شہریوں، مذہبی اسکالرز اور سیاسی رہنمائوں نے شہدائے کربلا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حق، انصاف اور اسلام کے لازوال پیغام کے لیے ان کی عظیم قربانیوں کو اجاگر کیا ہے۔ مختلف میڈیا چینلز پر اس دن کی مناسبت سے خصوصی نشریات، انٹرویوز اور پیغامات نشر کئے گئے ، جن میں کربلا کے تاریخی سانحہ اور ظلم کے خلاف صبر، قربانی اور ثابت قدمی کے لازوال اسباق کو اجاگر کیا گیا۔
مذہبی اسکالرز اور عوامی شخصیات حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے صداقت کے لیے غیر متزلزل موقف کی اہمیت کی عکاسی کی۔ بڑے شہروں میں سخت حفاظتی انتظامات میں جلوس نکالے گئے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں قرآن خوانی، خصوصی دعاؤں اور مذہبی اجتماعات میں عزادار شریک ہوئے۔
شہریوں نے اپنے وفات پا جانے والے پیاروں کے لیے فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ کیا۔ اس موقع پر شہریوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے حکومت کے انتظامات کو سراہا، خاص طور پر بہتر حفاظتی اقدامات اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کو جو جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے اور ملک بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
سیاسی و سماجی شخصیات نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس دن کو جرات، قربانی اور سچائی کی لازوال یاد دہانی قرار دیا ہے۔ مختلف شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن انتظامات اور نظم و ضبط کے ماحول نے ہمیں آسانی اور عقیدت کے ساتھ عاشورہ منانے کا موقع فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کا انتظام قابل تعریف ہے اور سب کچھ اچھی طرح سے منظم ہے،ہم اس پرامن ماحول میں محفوظ ماحول سے مطمئن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یوم عاشورہ لوگوں میں اتحاد، صبر اور ایمان کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے جبکہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام انصاف اور انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔








