ایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی او کا F-11 کے جلوس کی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا معائنہ
ایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی او کا F-11 کے جلوس کی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا معائنہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی)اسلام آباد آپریشنز قاضی علی رضا اور چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کائنات اظہر خان نے جمعہ کو سیکٹر F-11 میں محرم کے جلوس کے روٹ کا دورہ کرکے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا۔پولیس کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ دونوں سینئر افسران نے جلوس کے روٹ پر سکیورٹی کی تعیناتی اور ٹریفک مینجمنٹ کے اقدامات کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
قاضی علی رضا اور کائنات اظہر خان نے جلوس کے پرامن انعقاد اور علاقے میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ پلان پر موثر عمل درآمد پر زور دیا۔افسران نے تعینات اہلکاروں کو چوکس رہنے، پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے اور سوگواروں اور مسافروں کی زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی ہدایت کی۔اہلکار نے جلوس میں شریک شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں صرف مخصوص پارکنگ ایریاز میں پارک کریں اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ٹریفک کے ہموار انتظام کو ممکن بنایا جا سکے۔








