گلیات فارسٹ ڈویژن کی کامیاب کارروائی ، اخروٹ کی قیمتی لکڑی سے لدی گاڑی کو تحویل میں لے لیا
گلیات فارسٹ ڈویژن کی کامیاب کارروائی ، اخروٹ کی قیمتی لکڑی سے لدی گاڑی کو تحویل میں لے لیا
ایبٹ آباد۔ 26 جون (اے پی پی):گلیات فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد کے عملہ نے ایبٹ آباد میں قیمتی اخروٹ کی غیر قانونی لکڑی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان گلیات فارسٹ ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن ”گرین خیبر پختونخوا“ اور جنگلات کے تحفظ کیلئے غیر قانونی کٹائی اور لکڑی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔
اسی سلسلہ میں گلیات فارسٹ ڈویژن ایبٹ آباد کے عملہ نے ایک کامیاب اور ہدفی کارروائی کے دوران اخروٹ کی قیمتی لکڑی سے لدی ایک گاڑی کو تحویل میں لے لیا۔ یہ کارروائی جنگلاتی پیداوار کی غیر قانونی نقل و حمل کی روک تھام اور قومی قدرتی وسائل کے تحفظ کیلئے کی گئی جس کے دوران عملہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









