الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لئے نظرثانی شدہ ٹائم لائن جاری کردی
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لئے نظرثانی شدہ ٹائم لائن جاری کردی
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پنجاب میں یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے لئے نظرثانی شدہ ٹائم لائن جاری کردی۔جس کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست کی اشاعت 17 اگست کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نظرثانی شدہ ٹائم لائن کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹیز کے پاس ووٹرز کی جانب سے اعتراضات 4 جولائی تک دائر کئے جاسکیں گے۔جنہیں 29 جولائی تک نمٹایا جاسکےگا۔
حلقہ بندی اتھارٹیز اور حلقہ بندی کمیٹیوں کے درمیان فیصلوں سے آگاہی کا کام 7 اگست تک ہوگا جبکہ یونین کونسلز کی سطح پر حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 17 اگست کو ہوگی۔









