وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقوں خاران اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے …

کراچی۔27جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقوں خاران اور مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر کے بہادر سکیورٹی فورسز نے ان کے دہشت گردی کے مذموم عزائم ناکام بنائے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں اور فتنہ الہندستان سمیت ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، امنِ پاکستان کے دشمنوں کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دی جائے گی۔