مسئلہ کشمیر کا حل بہت اہمیت رکھتا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (اپری) کے زیر اہتمام ”جنوبی ایشیا میں علاقائی جہتیں اور تذویراتی خدشات“ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے حل کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ (اپری) کے زیر اہتمام ”جنوبی ایشیا میں علاقائی جہتیں اور تذویراتی خدشات“ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ہینس سائیڈل فاﺅنڈیشن (ایچ ایس ایف) کے اشتراک کار سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطہ پاک بھارت تعلقات کی نازک نوعیت سے عبارت ہے۔ تذویراتی غلط اندازوں کے کسی امکان کو کم کرنے کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ا

Leave a Reply