بلوچستان میں 5.1 شدت زلزلہ کے جھٹکے، شہری خوف و ہراس کے عالم میں باہر نکل آئے

بلوچستان اور قریبی علاقوں میں ہفتہ کو 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ پیما مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):بلوچستان اور قریبی علاقوں میں ہفتہ کو 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلہ پیما مانیٹرنگ سینٹر (این ایس ایم سی) کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ہفتے کی صبح موسیٰ خیل، بارکھان، رکھنی اور کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے کئی علاقوں میں معمولی زخمی ہونے اور مکانات کو نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد زیادہ تر لوگ خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور حفاظت کے لیے کھلے علاقوں کی طرف بھاگے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کنگری، راشام اور کجھوری میں کچھ افراد معمولی زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔ امدادی اور بچاؤ کی ٹیمیں ہنگامی کارروائیوں کے لیے متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔