وزیراعظم کی کوئٹہ میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس کی صدارت

کوئٹہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے …

کوئٹہ ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیاں بے مثال ہیں، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت بلوچستان کی حکومت کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ زہری، وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، آئی جی ایف سی، وزیر داخلہ بلوچستان، چیف سیکریٹری بلوچستان، آئی جی پولیس اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

Leave a Reply