چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ہفتہ کو شاہ اللہ دتہ اور بری امام میں گیارہویں محرم الحرام کے جلوسوں کا دورہ کیا۔ آئی ٹی پی حکام کے مطابق انہوں نے جلوسوں کے لئے ٹریفک و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران کو جلوس کے اختتام تک الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یکم محرم سے …
چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا شاہ اللہ دتہ اور بری امام میں گیارہویں محرم الحرام کے جلوسوں کا دورہ
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ہفتہ کو شاہ اللہ دتہ اور بری امام میں گیارہویں محرم الحرام کے جلوسوں کا دورہ کیا۔ آئی ٹی پی حکام کے مطابق انہوں نے جلوسوں کے لئے ٹریفک و سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران کو جلوس کے اختتام تک الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یکم محرم سے یوم عاشور تک ضلع بھر میں جلوسوں مجالس کے لئے بہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔









