گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں گورنربلوچستان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،گورنر بلوچستان
کوئٹہ۔ 27 جون (اے پی پی):گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کوئٹہ میں کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی کے قتل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں گورنربلوچستان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔
گورنر نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردی کے اس قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ گورنر بلوچستان نے ہاشم خان نورزئی کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔









