گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے بڑے بیٹے نوابزادہ نثار احمد خان کی وفات پراظہار افسوس
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے بڑے بیٹے نوابزادہ نثار احمد خان کی وفات پراظہار افسوس
پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے معروف سیاستدان مرحوم نوابزادہ نصراللہ خان کے بڑے بیٹے نوابزادہ نثار احمد خان کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے مرحوم کے بھائیوں نوابزادہ منصور احمد خان ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان، نوابزادہ ابرار احمد خان، نوابزادہ اسرار احمد خان اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت بلندی درجات کی دعا کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مرحوم کے تمام لواحقین کےلیے بھی صبر جمیل کی دعا کی۔