‘ نیا نصاب کتابوں کی شکل میں منتقلی کا عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا‘ انجینئر بلیغ الرحمان

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ملکی و غیر ملکی ماہرین ‘صوبوں کو اکٹھا کر کے پہلی تا پانچویں تک کا نصاب تیار کر لیا ہے ‘ نیا نصاب کتابوں کی شکل میں منتقلی کا عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا‘ تعلیم کے شعبے میں مثالی بہتری سے تین سالوں …

اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ ملکی و غیر ملکی ماہرین ‘صوبوں کو اکٹھا کر کے پہلی تا پانچویں تک کا نصاب تیار کر لیا ہے ‘ نیا نصاب کتابوں کی شکل میں منتقلی کا عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا‘ تعلیم کے شعبے میں مثالی بہتری سے تین سالوں کے دوران 40لاکھ زائد طلباءو طالبات کی انرولمنٹ ہوئی ہے ‘ ‘وزارت تعلیم میں بھی ایس ڈی جیز سیل قائم کر دیا گیا ہے‘اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں 100فیصد ٹوائلٹس موجود ہیں‘ 12سے 14ماڈل ٹوائلٹس بنائے جارہے ہیں‘3سالوں کے دوران پنجاب نے 21فیصد اور کے پی کے نے تعلیمی اداروں میں 10فیصد ٹوائلٹس کا اضافہ کیا ہے ۔

Leave a Reply