اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے فرسٹ سی لارڈ اوربرطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ سر فلپ جانزنے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اُموراور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی …
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ سر فلپ جانز کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے فرسٹ سی لارڈ اوربرطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ سر فلپ جانزنے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اُموراور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے مختلف شعبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پیر کو فرسٹ سی لارڈ اور برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر فلپ جانز نے پاک بحریہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فرسٹ سی لارڈ اوربرطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔








