"خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی حالیہ بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اسے فوری طور پر معطل کیا جائے تاکہ تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔” — ایمل ولی خان
خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی حالیہ بھرتی کے عمل کو معطل کیا جائے، ایمل ولی خان

مزید خبریں
پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ڈاکٹروں کی حالیہ بھرتی کے عمل کو معطل کیا جائے۔
ہفتہ کو اے این پی کی جانب سے جاری اپنے ردعمل میں ایمل ولی خان نے کہا کہ مجھے پورے خیبر پختونخوا سے نوجوان ڈاکٹروں کی جانب سے حالیہ بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ چیف سیکرٹری سے پُرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر بھرتی کے عمل کو معطل کیا جائے اور طبی برادری کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات کا جامع جائزہ لے کر ان کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طب ایک معزز پیشہ ہے جو اعلیٰ ترین معیار کی دیانتداری کا تقاضا کرتا ہے۔ تمام ڈاکٹروں کی تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی ایک سنگین جرم ہے کیونکہ اس سے براہِ راست انسانی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔








