پاکستان ہاکی فیڈریشن کا پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر21ہاکی چیمپئن شپ کیلئے پینل کا اعلان

"پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے شفاف اور کامیاب انعقاد کے لیے آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔” — پاکستان ہاکی فیڈریشن

لاہور۔27جون (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن نے صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت پر پرائم منسٹر نیشنل ویمن انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے کامیاب انعقاد کے لیے آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے۔

چیمپئن شپ 2 سے 8 جولائی 2026 تک نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی، جس میں ملک بھر سے صوبائی اور دیگر الحاق شدہ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔پی ایچ ایف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد شفیق بھٹی کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، راحت خان کو اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، محمد وقاص شیخ کو ایونٹ کوآرڈینیٹر، حبیب الرحمن کو کوآرڈینیٹر، خاور جاوید کو اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر، تنزیلہ امیر چیمہ کو آرگنائزنگ سیکریٹری اور چاند پروین کو اسسٹنٹ آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ کے ٹیکنیکل آفیشلز میں زیب النسائ، سونیا خان، رابعہ قادر، رفعت مسعود، عبدالملک، ریحانہ جعفر، مہوش ایمان، علینہ شاکر، فضیلہ اشرف اور وقاص احمد شامل ہیں، جبکہ امپائرنگ پینل میں بینش حیات کو امپائرز منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ فیلڈ امپائرز کے پینل میں محی الدین، مظہر وسیم، زاہد حمید، محمود علی، اسد عباس، وجاہت منیر، ساجد رضا، عظیم احمد، فیضان ڈار، حنا پرویز، وقاص بٹ اور عقیلہ نسیم شامل ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تمام شریک ٹیموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کوآرڈینیشن کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد شفیق بھٹی سے رابطہ کریں۔ ٹورنامنٹ سے قبل یکم جولائی کو اہم بریفنگ اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں امپائرز اور ٹورنامنٹ آفیشلز کا اجلاس سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹیم منیجرز، کپتانوں اور کوچز کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق ایونٹ میں صرف وہی خواتین کھلاڑی شرکت کی اہل ہوں گی جن کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 2006 یا اس کے بعد کی ہو۔ تمام کھلاڑیوں کے لیے رپورٹنگ کے وقت کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی چھ حالیہ تصاویر، ڈومیسائل، ب فارم اور نادرا کا فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر انہیں ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔