"آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔”
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے

مزید خبریں
اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور جنوبی بلوچستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا مالم جبہ 55، سیدو شریف10 ، پشاور (ایئرپورٹ 01)، کشمیر: مظفر آباد (سٹی 29، ایئرپورٹ 23)، گڑھی دوپٹہ 02، بلوچستان: خضدار میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نور پور تھل،نوکنڈی 46،سبی ،جیکب آباد اور ڈی جی خان میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر موسمی کم دباؤشمال مغربی بلوچستان پرموجود ہے۔ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں بھی ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔








