انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پٹھان والی میں تقریب کا اہتمام

"انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں میں منشیات کے مضر اثرات سے آگاہی اور منشیات سے پاک معاشرے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔”

وزیرآباد۔ 27 جون (اے پی پی):انسداد منشیات کے عالمی دن کے کے سلسلہ میں اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،

جس میں صدر محمد جمیل چیمہ،ڈاکٹر آ منہ منیر،ڈاکٹر شہریار،ڈاکٹر نقیب الحسن،چیئرمین عارف حسین چیمہ،ڈاکٹرمحمد جمال خان،جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل،حافظ حیدر جمیل چیمہ سمیت معززین علاقہ اور تمام متکبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔محمد جمیل چیمہ، ڈاکٹر آمنہ منیر اور ڈاکتر شہریار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشیات ایک ایسا ناسور ہے جو نہ صرف نوجوان نسل بلکہ پورے معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیل دیتا ہے، اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں،صحت مند اور مضبوط معاشرے کی بنیاد منشیات سے پاک نوجوان نسل ہے، والدین، اساتذہ، سماجی تنظیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر ہی اس ناسور کا مو ثر خاتمہ کر سکتے ہیں، نشہ کی لعنت نے نسلوں کی تباہی مچادی اس لعنت کا سدباب نہ کیا گیا تو تباہی قوم کا مقدر بن جائے گی،منشیات فروش اپنے تھوڑے لالچ کی وجہ سے اس قبیح لعنت کا باعث بن رہے ہیں ایسے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اورنشہ کے عادی افراد کی بحالی جیسے اقدامات کے ذریعے ارض پاک کو خوشحال اورامن وامان کو گہوارہ بناسکتے ہیں، ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہو گا کہ منشیات کے خاتمہ میں ہم سب اپنے اپنے مقام پر ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو اس لعنت کے فروغ میں کردار اداکررہے ہیں اورنشہ میں مبتلا افراد کی صحت کی بحالی کے اقدامات کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کے ذریعے اس گھناؤنے کاروبار اوراس میں ملوث افراد کی سرکوبی کے اقدامات کے ذریعے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بھرپور کردار اداکریں