نیویارک ۔ 14 نومبر (اے پی پی) افغانستان میں طالبان نے صوبہ فرح میں پیر کو آٹھ پولیس افسران کو سوتے میں قتل کرنے کی کارروائی میں اندھیرے میں دیکھنے والے جدید ترین روسی ساختہ آلات ( نائٹ وژن گاگلز) کا استعمال کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغان سکیورٹی فورسز کو حال …
افغانستان، طالبان نے آٹھ پولیس افسران کو سوتے میں قتل کرنے کی کارروائی نیویارک ٹائمز کا انکشاف
مزید خبریں
نیویارک ۔ 14 نومبر (اے پی پی) افغانستان میں طالبان نے صوبہ فرح میں پیر کو آٹھ پولیس افسران کو سوتے میں قتل کرنے کی کارروائی میں اندھیرے میں دیکھنے والے جدید ترین روسی ساختہ آلات ( نائٹ وژن گاگلز) کا استعمال کیا تھا۔ اس بات کا انکشاف معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے افغان سکیورٹی فورسز کو حال ہی میں طالبان کے خلاف کارروائیوں میں ان آلات کا استعمال سکھانا شروع کیا ہے لیکن اس واقعہ سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان یہ آلات پہلے ہی افغان پولیس کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔








