"پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے میرپور کی تین نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔”
پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے لیے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ایل اے-1 میرپور 1 سے افسر شاہد ،ایل اے-2 میرپور 2، چکسواری سے قاسم مجید اور ایل اے-3 میرپور 3، میرپور شہر سے یاسر سلطان کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایل اے-4 میرپور 4، کھڑی شریف سے چوہدری صہیب ارشد جبکہ ایل اے-5 بھمبر 1، برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف اور ایل اے-8 کوٹلی 1، راج محل سے ملک ظفر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی نے ایل اے-9 کوٹلی 2، نکیال سے جاوید اقبال بھڈھانوی ، ایل اے-10 کوٹلی 3، کوٹلی سے چوہدری یاسین ،ایل اے-11 کوٹلی 4، سہنسہ سے چوہدری اخلاق ، ایل اے-12 کوٹلی 5، چرہوئی سے چوہدری یاسین ، ایل اے-16 باغ 3، شرقی سے سردار قمر زمان ، ایل اے-17 باغ 4، حویلی سے فیصل ممتاز راٹھور، ایل اے-18 سدھنوتی-پونچھ 1 سے سردار امجد یوسف ،ایل اے-19 سدھنوتی-پونچھ 2، ہجیرہ سے سردار سعود صادق ،ایل اے-20 سدھنوتی-پونچھ 3، کھائیگلہ سے سردار یعقوب اور ایل اے-21 سدھنوتی-پونچھ 4، راولاکوٹ شہر سے سردار محمد عابد خان کو اپنا انتخابی امیدوار نامزد کیا ہے۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ایل اے-24 سدھنوتی-پونچھ 7، بلوچ سے سردار فہیم اختر ربانی، ایل اے-26 وادیٔ نیلم 2، زیریں نیلم سے میاں عبد الوحید ، ایل اے-27 مظفرآباد 1، کٹلہ سے سردار جاوید ایوب،ایل اے-28 مظفرآباد 2 سے سید بازل نقوی ،ایل اے-29 مظفرآباد 3، مظفرآباد شہر سے سردار مختار احمد خان،ایل اے-30 مظفرآباد 4، ہٹیاں دوپٹہ سے مباشر منیر اعوان، ایل اے-32 مظفرآباد 6، چکار سے اشفاق ظفر ، ایل اے-33 مظفرآباد 7، لیپہ سے دیوان علی چغتائی،ایل اے-34 جموں 1، جھنگ، لاہور، سندھ، بلوچستان سے کرنل (ر) قدیر چوہان ،ایل اے-35 جموں 2، گوجرانوالہ سے چوہدری آصف گجر ، ایل اے-36 جموں 3، سیالکوٹ سے چوہدری احسن اسماعیل گجر ، ایل اے-37 جموں 4، نارووال، شکرگڑھ سے شاہین کوثر ڈار ، ایل اے-38 جموں 5، گجرات، وزیرآباد سے راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ ، ایل اے-39 جموں 6، جہلم، راولپنڈی، اٹک سے چوہدری فخر زمان ،ایل اے-40 ویلی 1، کراچی سے عامر عبدالغفار لون ، ایل اے-41 ویلی 2، لاہور سے غلام عباس میر ، ایل اے-43 ویلی 4، راولپنڈی سے جاوید بٹ ، ایل اے-44 ویلی 5، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک سے محمد راشد اسلام بٹ اور ایل اے-45 ویلی 6، خیبر پختونخوا سے عبدالمجید خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کاانتخابی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔








